10 مارچ 2015 - 12:10
یمن میں داعش کی موجودگی علاقائی سلامتی کے منافی

ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ داعش دہشتگردوں کی جنوبی یمن منتقلی، علاقے کی سلامتی کے منافی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے پیر کی رات ہمارے نمائندے سے گفتگو میں اس قسم کی خبروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مشتبہ افراد کو جنوبی یمن منتقل کیا گیا ہے، کہا ہے کہ یہ اقدام، یمن اور اسی طرح علاقے کی سلامتی کے منافی ہے- انھوں نے خبردار کیا کہ یمن میں دہشتگردی کو ایک حربے کے طور پر استعمال کرنا علاقے میں ماضی کی غلطیوں کے دوبارہ دہرائے جانے کے مترادف ہے- حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ صنعا، یمن کا تاریخی اور سرکاری دارالحکومت ہے اور جو لوگ، عدن کے ذریعے یمن کی تقسیم اور اس ملک میں خانہ جنگی کی آگ بھڑکانے کی کوشش کررہے ہیں وہ، اس طرح کے اقدام کے، مکمل طور پر ذمہ دار ہیں- انھوں نے کہا کہ یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی کو چاہئے تھا کہ صنعا میں ہی رہتے اور بحران کو مزید پیچیدہ بنانے سے گریز کرتے۔ ایران کے نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ تہران، یمن میں تمام فریقوں کے درمیان قومی مذاکرات کی حمایت کرتا ہے اسلئے کہ یمن، تمام یمنیوں سے متعلق ہے اور یمن کے عوام، اپنے قومی اتحاد کا تحفظ کرتے ہوئے اغیار کو اپنے ملک کے اندرونی مسائل میں مداخلت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے- انھوں نے کہا کہ ایران، یمن کی سلامتی کو اپنی اور پورے علاقے کی سلامتی کےمترادف سمجھتا ہے اور علاقائی تعاون کی ضرورت کی صورت میں علاقے کے تمام ملکوں کی شمولیت سے اپنے تعمیری اقدامات جاری رکھے گا- ایران کے نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران، دہشتگردی و انتہاپسندی کے مقابلے، اور علاقے میں اجتماعی سلامتی کے تحفظ کی خاطر پوری سنجیدگی کے ساتھ، صلاح و مشورے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲